بنوں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

بنوں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

ویب ڈیسک: بنوں میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر تھانہ میریان کی حدود میں واقع نواز آباد کے علاقے میں کی گئی، جہاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ضرار گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر فوری ایکشن لیا، دورانِ آپریشن دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، تاہم جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔ موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز مکمل محفوظ رہیں اور علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔