بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے گھیرے گئے اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد حاجیکہ گاوں میں مارا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 میں دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔