سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر خوارج کے خلاف کارروائی کی، جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔

پڑتال کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں سے بیشتر علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق، اس کارروائی کے دوران ایک معصوم 10 سالہ بچہ شہید اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت متعدد شہری متاثر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔پاکستانی فورسز قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔