شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ، ساجد نقوی

 دستور اور آئین ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے وہ  اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرے
راولپنڈی/ اسلام آباد (آئی این پی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدائے عظمت اسلام کانفرنس کی 31  ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستور اور آئین پاکستان اپنے ہر شہری کو اس بات کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور یہ حق دیتا ہے وہ  اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرے اور قانون کے دائرے میں اپنے نظریے کے پرچار کے لئے مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دے سکتا ہے مگر بدقسمتی سے عملاً  ایسا ممکن نہ ہوسکا اور اس قسم کی آزادیوں کے سامنے مختلف انداز میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جس کے نتیجے میں ملک سانحات سے دوچار ہوا  عظمت اسلام کانفرنس کے شہدا کی شہادت اسی کا تسلسل تھی