دفاعِ وطن میں دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (زیڈ این این) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں وقوع پذیر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہیں جن کا مقصد ملکی بُنیاد کمزور کرنا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس حرکت دشمنانہ کے خلاف متحد اور پرعزم ہے اور ریاستی ادارے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے تمام تر قانونی و حفاظتی اقدامات کریں گے۔