شہداء کی بدولت دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ اور پاکستان کی حتمی فتح نوشتہ دیوار ہے
کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی بدولت دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ اور پاکستان کی حتمی فتح نوشتہ دیوار ہے۔