لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش ، وزرا اور سمیت بین الاقوامی ماہرین شریک

 اے آئی پر مبنی مشینری، اسمارٹ بنائی کی مشینیں اور روبوٹکس پروڈکشن کی لائیو ڈیموز پیش 
لاہور (آئی این پی )ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل کرلیا گیا  ۔تفصیل کے مطابق 31 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری ہے۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراکے علاوہ متعدد ملکی اور بین  الاقوامی ماہرین شریک ہوئے۔ ڈے 2 میں ٹیکسٹائل 4.0 ، اسمارٹ فیکٹریز اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔نمائش میں دو ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57,000 سے زائد تجارتی زائرین شریک ہوئے