لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، 35 کروڑ ڈالر کے معاہدے

بین الاقوامی نمائش میں 55 ہزار سے زائد تجارتی نمائندوں اور 2 ہزارعالمی برانڈز کی شرکت
 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکی بھرپور شرکت نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر عالمی اعتماد کا اظہار کیا
لاہور (آن لائن)  پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کی عالمی مسابقت، برآمدی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے والی 32ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ تین روزہ بین الاقوامی نمائش کے دوران 35 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے کاروباری معاہدے طے پائے، جبکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور تجارتی نمائندوں کی بھرپور شرکت نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر عالمی اعتماد کا اظہار کیا۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ نمائش کی اختتامی تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی