باکو (آئی این پی)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 12ویں بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی شرکت کی۔ میلے میں پاکستان کے ادبی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کی شرکت کا مقصد دونوں ممالک کیدرمیان ادبی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے،اس موقع پرپاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ادب کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔کتب میلے میں مختلف ممالک کے ناشرین، مصنفین اور ادبی اداروں نیشرکت کی،جہاں ادب، ثقافت اور اشاعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع پر توجہ دی گئی۔