سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی ضبط ہوں گی، سرکاری و نجی اداروں کو آخری وارننگ ہے: ڈی جی ماحولیات 
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال اور زائد دھواں چھوڑنے والی ناقص گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے اسکولز، کالجز، سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر اور اسپتالوں کی ناقص بسیں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ  کے مطابق ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ دھوں پھیلانے والی بھاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کی وکس (VICS) سرٹیفیکیشن فوری طور پر لازمی قرار دے دی گئی ہے، طلبا و اسٹاف کو لانے لے جانے والی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ حد سے زائد دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں ضبط ہوں گی، سرکاری و نجی اداروں کو آخری وارننگ دے رہے ہیں، بڑی گاڑیاں اور بسیں معیار پر پوری نہ اتریں تو قانونی کارروائی کریں گے۔