مصر: خستہ حال عمارت سے محبت دلہن کیلئے آخری آرام گاہ بن گئی

قاہرہ(آئی این پی)مصر کے شہر ادکو میں شادی کا گھر اسوقت ماتم کدہ بن گیا جب دلہن اسی گھر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئی جہاں سے اسے دلہن بن کر رخصت ہونا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک افسوسناک واقعہ نے مصری شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں18 سالہ دلہن، حنان اشرف، شادی سے چند دن پہلے ہی عمارت گرنے سے ہلاک ہوگئی۔