لوہاری 14،بھاٹی 10،اکبری 27،دہلی9 اورٹیکسالی گیٹ سے 7خالی کرائیں اتھارٹی نے خودکرایہ ادا کیا :ڈی جی
لاہور(خصوصی رپورٹ)والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی طرف سے ممکنہ جانی نقصان سے بچائو اور پرانی و خستہ حال عمارتوں کا جامع سروے مکمل کرکے 86خستہ حال عمارتیں خالی کرالی گئیں۔ لوہاری گیٹ کی 14، بھاٹی گیٹ کی 10، اکبری دروازہ کی 27، دہلی دروازہ کی 9اور ٹیکسالی دروازہ کی 7عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔ شیرانوالہ گیٹ کی 2، یکی گیٹ کی 6اور کشمیری گیٹ کی 4عمارتیں بھی خالی کرا لی گئیں۔ مکینوں کی مدد کیلئے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے خود کرایہ ادا کیا۔ جی 177، مغلاں دا کھوہ کے قریب پرانے مکان کی چھت گری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی جی والڈ سٹی ملیحہ رشید نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا مقصد انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ کمیونٹی میں سماجی آگاہی مہم کامیاب رہی، مکینوں کو گھروں کی مرمت کی ترغیب دی گئی۔والڈ سٹی لاہور اتھارٹی ورثے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔