ننھے یوٹیوبرز نے خستہ حال سکول کو جدید تعلیمی ادارے میں بدل دیا

گلگت (آئی این پی)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور ترین ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گائوں کے پرانے، خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو کے ذریعے اسکول کی خراب حالت دکھائی تھی، جہاں بچے کھلے آسمان تلے بغیر میز اور کرسی کے سیڑھیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔اسکول کے ان طالب علموں کے پاس نہ مناسب لباس تھا، نہ جوتے، اور نہ ہی بنیادی سہولیات دستیاب تھیں اور یہ بچے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے تعلیم کیلئے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور تھے