وزیر مملکت نے خلاف ورزی کی اور آنا بھی گوارا نہیں کیا:چیف الیکشن کمشنر ، سماعت جمعرات تک ملتوی
اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی، وزیر مملکت پیش نہ ہوئے، وکیل بھیج دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر مملکت نے خلاف ورزی کی اور آنا بھی گوارا نہیں کیا