اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وقار مہدی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔6مئی کو ہونے والے انتخابات میں وقار مہدی نے 111ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا کو 36ووٹ ملے۔