اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چودھری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے