الیکشن کمیشن نے آغا شہباز علی درانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 کراچی (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی ایس 9 شکارپور سے آغا شہباز علی درانی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ نشست سابق رکن سندھ اسمبلی اور سینئر سیاسی رہنما آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی