اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ پنجاب سے جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمہ کے فیصلہ سے مشروط کرکے جاری کیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی۔