عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے خوشحالی کو چن لیا: نواز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے:صدر مسلم لیگ ن‘کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن  کے صدر نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایکس پر پیغام میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباددی اور کہا  وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔انہوں نے کہا  پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔