ایران، شام میں اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کرے: امریکا

 ایرانی خواتین کے حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو غیرمشروط رہا کیا جائے،نائب ترجمان محکمہ خارجہ
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران شام میں اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کرے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی رہائی سے آگاہ ہے، نرگس محمدی کو طبی بنیادوں پر 21 دنوں کیلئے رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایرانی خواتین کے حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔