نواز ،شہباز ، مریم ، حمزہ اوردیگر کی مری میں مشاورتی بیٹھک،سیلابی صورتحال پر غور صدر ن لیگ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو سراہا
مری،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے قائدین کی مری میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی، جس میں پارٹی صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قومی و سیاسی امور کے ساتھ حالیہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید مئوثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں نوازشریف نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے بعد کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ ٹیلیفونک رابطے میں اپنے ہنگامی دوروں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔وزیراعظم نے وفاقی حکومت کیاقدامات خصوصاً معاشی صورتحال کی بہتری بارے اقدامات کی بھی تائید کی۔شریف فیملی نے ویک اینڈ مری اورڈونگاگلی میں گزارا،حمزہ شہباز شریف بھی موجود رہے۔