میراپیارا ٹیم نے ایک اور بچہ اپنوں سے ملوا دیا

8سالہ اذان 8یوم سے پروٹیکشن بیورو میں مقیم تھا،ٹیم نے والدین ڈھونڈ نکالے
لاہور(کرائم رپورٹر)میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی8 سالہ بچے کو اپنوں سے ملوا دیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی اچھرہ سے 8یوم قبل بچھڑنے والے 8 سالہ ننھے ازان کو اپنوں سے ملوا دیامیرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا وزٹ کیاچائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ٹریفک ٹیم کی ملاقات 8یوم سے رہائش پذیر ننھے اذان سے ہوئی،ٹریفک ٹیم نے بار بار فالو اپ سیشن کرتے ہوئے اذان کے والدین کو ڈھونڈ نکالااہل خانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیاسی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ گمشدہ افراد کے لواحقین پنجاب پولیس ایپ میں میرا پیارا فیچر سے استفادکریں،پنجاب پولیس ایپ میں روزانہ کی بنیاد پر گمشدہ افراد کا ڈیٹا اپلوڈ کیا جارہا ہے،