سیف سٹی ورچوئل چائلڈ سنٹر نے ذہنی معذور بچہ والدین سے ملوا دیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی ورچوئل چائلڈ سنٹر نے ذہنی معذور بچہ والدین سے ملوا دیاترجمان سیف سٹیز کے مطابق 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر 8 سالہ لاوارث بچہ ملنے کی کال موصول ہوئی کالر نے بتایا کہ بچہ ذہنی معذور ہے اور کافی دیر سے وہاں بیٹھا ہوا ہیبچہ اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر تھاورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا بچے کی تصاویر حاصل کرکے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کیا گیاپولیس نے آس پاس کے علاقوں میں اعلانات بھی کروائیں تلاش کے بعد بچے کے ورثاء سے رابطہ کر لیا گیا،پولیس نے تصدیق کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کر دیا،بچوں سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع کے لیے 15 پر کال کریں اور 3 دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں دیں