اپنوں کو نہ جوڑیں اور دوسروں کی صلح کرائیں اس طرح ملک ترقی نہیں کرسکتا: بیرسٹر گوہر

عمران خان کی فیملی کو نہ سیاست کا شوق ہے نہ کسی عہدے کا لالچ ہے، علیمہ خان مجھے ہدایات نہیں دیتیں:چیئرمین تحریک انصاف
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی ہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، بشریٰ بی بی چونکہ بیمار ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو، ہم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ن کا کہنا تھا کہ مردان جلسے میں اچکزئی صاحب کیوں نہیں آئے اس بارے ان سے ابھی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے اس کی تفصیل نہیں بتاسکتا، اچکزئی  کو بانی نے ذمہ داری دی ہے، بانی کی ہدایات ہیں اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گے انہیں فالو کرنا ہے، اچکزئی کی اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کریں گے، سوشل میڈیا پر کسی کا کنٹرول نہیں پی ٹی آئی کا موقف لیڈر شپ پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاپاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو، اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ دہشت گردی پر ہماری واضح موقف ہے اسے ختم ہونا چاہیے، دہشت گردوں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے