لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سٹی پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار ہے داتا دربار پولیس کی کاوش نے ماں کے آنسوؤں کو خوشی میں بدل دیاگوجرانولہ سے داتا دربار سلام کے لیے بچے کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا پولیس کے مطابق داتا دربار پولیس کو 4 سالہ ایان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی4 سالہ ایان اپنی والدہ کے ساتھ داتا دربار سلام کے لیے آیا جو رش کی وجہ سے اپنی ماں سے بچھڑ گیاوالدہ مدد کے لیے تھانہ داتا دربار پہنچ گئی داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے بچے کو بحفاظت تلاش کر لیابچے کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں سے مدد حاصل کی گئی داتا دربار پولیس کی چند گھنٹوں کی کاوش نے ماں کو اسکے لخت جگر سے ملوا دیابیٹے کے بحفاظت ملنے پر والدہ نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی سٹی بلال احمد نیایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق والدین رش والے مقامات پر بچوں کا خاص خیال رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 15 پر کال کریں