2 ماہ قبل گھر والوں سے بچھڑنے والی خاتون کو اپنوں سے ملوا دیاگیا

لاہور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی میرا پیارا ٹیم کے ذریعے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیم نے فیصل آباد سے 2 ماہ قبل گھر والوں سے بچھڑنے والی29 سالہ رابعہ کو اپنوں سے ملوا دیاہے۔رابعہ ایدھی ہومز میں اپنوں کی راہیں تک رہی تھی۔ذہنی دبا ئو اور توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے وہ اپنیگھر کا پتہ بتانے سے قاصر تھی۔