بھارتی بحریہ میں غفلت، نا اہلی و نکمے پن کے باعث حادثات معمول

 جو اپنے اثاثوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ خطے میں سکیورٹی کی ضامن کیسے ہو سکتی ہے؟،مبصرین
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی بحریہ میں غفلت، نا اہلی اور نکمے پن کے باعث حادثات کوئی نئی بات نہیں، گذشتہ روز انڈین نیوی کی جدید ترین آبدوز کی ماہی گیر کشتی سے ٹکر نے بحر ہند میں بھارت کی جانب سے چودھراہٹ کے دعوے کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔مبصرین اس حادثے سے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جو بھارتی بحریہ جو اپنے اثاثوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ خطے میں سکیورٹی کی ضامن کیسے ہو سکتی ہے؟۔گوا کے قریب بھارتی آبدوز اور ماہی گیری جہاز ٹکرا گئے،21 نومبر کی رات بھارتی بحریہ کی آبدوز سطح آب پر ابھرتے ہوئے گوا کے ساحل سے 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر فشنگ ویسل مارتھوما سے ٹکرا گئی۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا ماہی گیری جہاز سے ٹکرا جانا بھارتی بحریہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حادثہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی بحریہ میں پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعدبحر ہند میں سکیورٹی فراہم کرنے والی ہندوستانی بحریہ کے افسانے کا پردہ فاش ہوگیا۔