کراچی(آئی این پی)کراچی میں واقع وفاقی اردو یونی ورسٹی کے طلبا نے ایک منفرد اور ماحول دوست بوٹ پالش تیار کی ہے جو نہ صرف سستی ہے بل کہ قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی ہے۔ یہ ماحول دوست پراجیکٹ یونی ورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے طلبہ نے مکمل کیا ہے۔تفصیل کے مطابق یونی ورسٹی کے گلشن کیمپس میں زیر تعلیم طلبہ یوسف علی اور سحر گل نے مرغی اور گائے کی چربی جیسے اجزا ء کا استعمال کرتے ہوئے ایک کم لاگت اور ماحول دوست بوٹ پالش تیار کی ہے۔ پالش کی تیاری میں چکن یا گائے کی چربی، ٹیلو فیٹ، سن فلاور آئل، کھوپرے کا تیل، کیسٹر آئل، زیتون کا تیل اور بی ویکس جیسے اجزاء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔