چند سیکنڈز میں ناخونوں کا رنگ تبدیل، اے آئی نیل پالش کٹ متعارف

لاہور(نیٹ نیوز )خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج نے ایک نئی سطح حاصل کر لی ہے، جہاں اب ناخنوں کا رنگ تبدیل کرنا بھی کسی جادو سے کم نہیں رہا، اب نیل پالش خریدنے پر پچھتاوے کا دور ختم ہو چکا ہے، کیونکہ ناخنوں کا رنگ بدلنا محض چند لمحوں کا کام رہ گیا ہے۔امریکا کی ایک کمپنی آئی پالش (iPolish) نے مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ایسا نیل پالش کِٹ متعارف کرایا ہے جو چند ہی سیکنڈز میں ناخنوں کا رنگ تبدیل کر سکتا ہے۔