راستے بند‘لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں اپنا اپنا احتجاج

تحریک انصاف لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بتی چوک میں احتجاج کریں گے‘سلمان اکرم راجہ قیادت کریں گے
راستے اوپن ہونے کے بعد دیگر شہروں سے بھی لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے:تحریک انصاف لاہور کی قیادت کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے لاہور اور پنجاب کے لیے احتجاجی پلان تبدیل کردیا۔ذرائع ابلاغ کیمطابق تحریک انصاف لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز لاہور میں احتجاج کریں گے،پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اور کاکرن بتی چوک پر احتجاج کریں گے،جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ لاہور احتجاج کو لیڈکریں گے۔راستوں کی بندش کی وجہ سے پنجاب کے دیگر اضلاع کے رہنما اپنے علاقوں میں احتجاج کریں گے، راستے اوپن ہونے کے بعد دیگر شہروں سے بھی لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔