ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ممبئی کے علاقے علی باغ میں زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان نے علی باغ میں واقع یہ زمین 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں — انجلی، ریکھا اور پریا — سے خریدی، جو ان کی وراثتی جائیداد تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ سہانا نے 2023 اور 2024 میں علی باغ کے علاقے میں دو مزید پلاٹس بھی خریدے تھے، جن کی مجموعی مالیت 22 کروڑ روپے تھی۔ یہ دونوں پلاٹس دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے، جس کی ملکیت گوری خان کی والدہ اور بھابھی کے پاس ہے۔تاہم رپورٹ کے مطابق ان خریداری دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر فارمر (کسان) ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارتی قوانین کے تحت زرعی اراضی صرف کسان ہی خرید سکتے ہیں، اس لیے سہانا کو اب اس معاملے پر قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔