ملزم زبیر سے1کلو 100گرام ہیروئن ، تنویر سے 14لٹرشراب پکڑی گئی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے ?1100گرام ہیروئن ?134لٹرشراب بر آمد ?10ملزمان گرفتار۔ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بہادرشاہ پولیس نے نواحی گا ئوں 59/G-Dمیں منشیات فروش زبیر سے1کلو 100گرام ہیروئن سٹی پولیس نے چوبرجی چوک میں سجاد علی سے 9لٹرشراب امامیہ کالونی میں ذیشان مقبول سے10لیٹر ?غلہ منڈی پولیس نے منٹگمری ہوم کے قریب ظفر الحسن سے12لیٹر فرید ٹا ئون پولیس نے برکت ٹا ئون میں راشد منہاس سے 40لیٹرمعہ چالو بھٹی ?90-A/6-Rمیں طارق جاوید سے 13لیٹرہڑپہ پولیس نے 188/9A-Lمیں بو علی قلندر سے11لیٹر شہباز سے12لیٹر یوسف والاپولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب روشن ضمیر سے 13لیٹر اور کمیرپولیس نے اڈہ کمیر کے قریب محمد تنویر سے 14لیٹرشراب بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔