چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)نوسر باز دکاندار اور زمیندار سے لاکھوں روپے کی نقدی اور ٹریکٹر لے اڑے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال چیچہ وطنی کے قریب محمد شفیق کی دکان پر 4 کارسوار نوسرباز آئے اور 2لاکھ 55 ہزارروپے کی نقدی اس کے کیش بکس سے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چک نمبر 173 نائن ایل میں زمیندار ممتاز علی سے اس کا ٹریکٹر ڈرائیور محمد ناصر اور اس کا باپ محمد اسماعیل ملنے آئے اور دھوکے سے 35لاکھ مالیت کا ٹریکٹر فصل بوائی کے نام پر لے جا کر ہڑپ کرلیا۔ پولیس نے محمد کاشان اور ممتاز علی کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔