متعدد وارداتیں، لاکھوں روپے،موبائلز،سامان لوٹ لیاگیا

شادمان ،گڑھی شاہو،شفیق آباد ،ٹبی سٹی ،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں ڈاکے

لوئرمال ،مغلپورہ سیگاڑیاں ،مزنگ، فیصل ٹائون ، شیراکوٹ سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ شادمان میں اسلم گجر سے 1لاکھ 90ہزار وموبائل،گڑھی شاہو میں اظہر سے 1لاکھ 80ہزار و موبائل ،شفیق آباد میں ممتاز سے 1 لاکھ 75 ہزار وموبائل ،رائیونڈ میں قیصر سے1 لاکھ 60ہزار وموبائل،ٹبی سٹی میں دانش سے 1 لاکھ 55ہزاروموبائل،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں عاصم سے 1 لاکھ 40 ہزار، موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لوئرمال ،مغلپورہ سے گاڑیاں ، مزنگ، فیصل ٹائون اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔