گڑھی شاہو ،رائیونڈ ،اسلامپورہ،نصیر آباد اورنوانکوٹ میں شہری لٹ گئے
مانگامنڈی،مصطفی آباد سے گاڑیاں،انارکلی ،مناواں سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گڑھی شاہو میں وحید سے 1لاکھ25ہزار وموبائل ،رائیونڈ میں شکیل سے 1لاکھ 20ہزار وموبائل ،اسلامپورہ میں غلام فرید سے1 لاکھ و موبائل ،نصیر آباد میں رضوان سے 70 ہزار روموبائل،نوانکوٹ میں رزاق سے ڈاکو 50ہزار ، موبائل ودیگر سامان لے اڑے۔مانگامنڈی،مصطفی آباد سے گاڑیاں،انارکلی ،مناواں اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔