مختلف علاقوں سے موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مصری شاہ میں اظہار سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاونی میں قیصر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں گوہر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں نواز سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں ناصر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور جوہر ٹائون سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس، لاری اڈا اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور علاقے میں اضافی گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔