متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں اظہر سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں صائم سے 4 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں کامران سے4لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاون میں شاہ زیب سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون۔شادمان میں جمال سے 3 لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. بادامی باغ اور چوہنگ سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال باٹاپور اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔