وارداتیں:14لاکھ سے زائد نقدی ،قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

نولکھا ،کوٹ لکھپت ،برکی،ڈیفنس،ریس کورس ،لوہاری میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار
 گارڈن ٹاؤن، کوٹ لکھپت ، نوانکوٹ سے گاڑیاں ،3مقامات پر موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ نولکھا میں امجد سے 2لاکھ 50ہزاروموبائل،کوٹ لکھپت میں راحیل سے 3 لاکھ و موبائل، برکی میں بابر سے 2لاکھ 45ہزاروموبائل ،ڈیفنس میں عابد سے 2لاکھ 65ہزاروموبائل ،ریس کورس میں اختر سے 2لاکھ 45ہزاو موبائل ،لوہاری میں سلیم سے 1لاکھ نقدی ، موبائل ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن، کوٹ لکھپت ، نوانکوٹ سے گاڑیاں اوربرکی، باغبانپورہ اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔