لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقے میں دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزم مشتاق کو شادباغ چوک سے گرفتار کر کے اس سے پستول، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کرلیں۔