ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، دو ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن میں پستول گولیاں برآمد، ملزم پولیس کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر بھر میں ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائی کے دوران دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے ہیں، گرفتار افراد کی شناخت اللہ دتہ اور علی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شفیق آباد اور تھانہ مانگا منڈی کے حوالے کر دیا ہے، ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرچ آپریشنز مزید مؤثر بنائے جا رہے