لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ، شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔ برکی پولیس نے دورانِ چیکنگ سرعام اسلحہ لے کر گھومنے اور اس کی نمائش کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم جماعت علی کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو آٹومیٹک رائفلیں اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ عاطف امیر نے کہا کہ ناجائز اسلحہ، شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔