ایس پی سول کی جامع مسجد بینک سکوئر اولڈ انارکلی میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل کے لیے میرے  دروازے ہما وقت کھلے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول نے جامع مسجد بینک سکوئر اولڈ انارکلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ اولڈ انارکلی رضا ذاکر اور دیگر عملہ نے شریک کی کھلی کچہری میں ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے عوام کے مسائل کو سنا اور موقع پر حل احکامات جاری کیے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہما وقت کھلے ہیں ، کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گیکھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون اور درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی