ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر کی جامع مسجد اقصیٰ میں کھلی کچہری

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے جامع مسجد اقصیٰ لالہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی ایس پی عبداللہ جان، ایس ایچ او امجد ڈوگر اور متعلقہ عملہ بھی ہمراہ موجود تھا۔ ایس پی نے شہریوں کے مسائل سنے اور لیول پر موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور دفتر کے دروازے ہر شہری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔