جامع مسجد تاجدار انبیاء لیاقت چوک میں کھلی کچہری

ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے احکامات پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نیڈی ایس پی عامر ملک اور ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر کے ہمراہ جامع مسجد تاجدار انبیاء لیاقت چوک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے ایس پی اقبال ٹائون کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کر کے محبت پیدا کرنا ہے،شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں، عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گے،شہریوں کے مسائل کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،کھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون اور درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،