ایس پی اقبال ٹاؤن کی جامع مسجد میں کھلی کچہری

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے جامع مسجد غوثیہ نیو مسلم ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن سرکل عاطف معراج اور ایس ایچ او مسلم ٹاؤن عاطف ملک بھی موجود تھے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔