لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی جامعہ مسجد مکی نیو انارکلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر محمد اختر سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کے درپیش مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس آپکی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر وقت موجود ہیعوام الناس بلا خوف و خطر درپیش مسائل سے آگاہ کریں کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہیانصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے