شہریوں کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں:ایس ایس پی محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز نے 28لاکھ سے زائد مالیت کے 100موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دیئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی ہدایات پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ مختلف پولیس ٹیمز نے ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 28لاکھ سے زائد مالیت کے 100 موبائل ریکور کیے۔ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کر دیئے۔رواں سال کروڑوں روپے مالیت کے 2830 موبائل فونز ریکور کر کے مالکان کے سپرد کیے جا چکے ہیں،شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے۔ موبائل فونز واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو ضرور دیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔