لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویڑن کے مطابق او سی یو عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی نے ملزمان سے برآمد ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کر دیاایس پی ایڈمن او سی یو عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا نے مال مسروقہ تقسیم کیااو سی یوسٹی کوتوالی نیواردات کے1 کروڑ20 لاکھ روپے ملزمان سے برآمدکرکے مدعیہ حمیدہ بی بی کے سپرد کیے گئے علاقہ تھانہ راوی روڈ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات ملزمان سے 14لاکھ روپے ملزمان سے برآمدکرکے مدعی ذوالفقار علی کے سپرد کیے گئے ایس پی نارتھ فرقان بلال کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہورقانون شکن عناصرکیخلاف مسلسل سرگرم عمل ہے،عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں ڈی آئی جی او سی یو عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاشہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر ڈی آئی جی او سی یو عمران کشور اور ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا کا شکریہ ادا کیا.