35لاکھ کے 84موبائل اصل مالکان کے سپرد

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں لاکھوں مالیت کے 84 موبائل فونز ریکور کرکے اصل مالکان کے سپرد کر دیئے گئے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر سپیشل پولیس ٹیمزجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیںایک ہفتہ میں ای گیجٹ ایپ کے ذریعے تقریباً 35لاکھ روپے مالیت کے 84موبائل ریکور کیے گئیایس ایس پی محمد نوید اور ڈویڑنل ایس پیز نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کییشہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھیموبائل فونز واپس ملنے پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیارواں سال ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 7کروڑ 65لاکھ سے زائد مالیت کے تقریباً 2656موبائل فونز ریکور کیے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو ضرور دیںشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔