25موبائل فونز ریکور ، اصل مالکان کے سپرد

لاہور (کرائم رپورٹر ) انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز نے25 موبائل فونز ریکور کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دیئے۔ رواں ماہ ای گیجٹ ایپ سے 10لاکھ سے زائد مالیت کے 25موبائل ریکور کئے گئے۔گزشتہ برس بھی کروڑوں مالیت کے 3500سے زائد فونز ریکور کر کے مالکان کے سپرد کئے گئے۔شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے۔